داعش کے خلاف فتح کے بعد امریکا فوج کی تعداد کم کررہا ہے،عراق
بغداد: عراقی حکومت نے کہاہے کہ داعش کے خلاف فتح کے بعد امریکا عراق سے اپنی فوج میں کمی کر رہا ہے، تاہم امریکی فوج نے اسکی تردید یا تصدیق نہیں کی۔غیرملکی ذرائع کے مطابق ایک بیان میں ترجمان عراقی حکومت کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف فتح کے اعلان کے بعد امریکا ، عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی شروع کر رہا ہے تاہم امریکی فوج کا عراقی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
ترجمان امریکی فوج کا کہنا تھا کہ عراق سے جب اپنی فوج ہٹائیں گے تو پریس ریلیز میں بتائیں گے، اتحادی فوج کی موجودگی عراقی حکومت کی ضرورت سے مشروط ہوگی۔عراق میں امریکا کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد فوجی موجود تھے، عراقی فوج نے امریکی اتحادی فوج کے ساتھ پچھلے سال موصل اور دیگر جگہوں پر داعش کے خلاف فتح حاصل کی ہے۔