Daily Taqat

داعش کیخلاف فتح کے بعد عراق سے امریکی افواج کی تعدادمیں کمی

بغداد: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے باور کرایا ہے کہ بین الاقوامی اتحادی افواج کی تعداد میں بتدریج کمی کیلئے حکومتی منصوبہ موجود ہے تاہم عراق کو اب بھی اتحادی افواج کی فضائی معاونت کی ضرورت ہے۔غیرملکی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے باور کرایا کہ بین الاقوامی اتحادی افواج کی تعداد میں بتدریج کمی کیلئے حکومتی منصوبہ موجود ہے۔ تاہم عراق کو اب بھی اتحادی افواج کی فضائی معاونت کی ضرورت ہے۔ادھر دوسری جانب عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے برطانوی ذرائع سے گفتگو میں بتایا کہ عراقی حکام کی جانب سے داعش تنظیم کے خلاف فتح کے اعلان کے بعد امریکی افواج نے عراق میں اپنی تعداد کم کرنا شروع کر دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ انخلاءابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں اور یقینا اس مرحلے میں حتمی انخلاءکے آغاز پر غور نہیں کیا جا سکتا۔قبل ازیں داعش تنظیم کے خلاف برسر پیکار اتحادی افواج کی کمان نے اعلان کیا کہ اس نے عراق میں اپنی کارروائیوں کا مشن تبدیل کر دیا ہے۔

اور اس سلسلے میں اب تمام تر توجہ جنگی کارروائیوں میں معاونت سے ہٹ کر داعش تنظیم کے خلاف عسکری فتح کو پختہ کرنے پر دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل کی فتح نے داعش کے خلاف اگلی کامیابیوں کو تیز کر دیا اور تنظیم اپنے قبضے میں موجود اراضی کے 98 فی صد حصّے سے ہاتھ دھو چکی ہے۔ تاہم بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ داعش تنظیم ممکنہ طور پر بغاوت کی کارروائیوں کی طرف جا سکتی ہے اور وہ اب بھی قتل کی کارروائیاں کرنے کی قدرت رکھنے کے سبب شہریوں اور امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »