زینب کے قاتل کی عدم گرفتاری پرپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ہو گئی ،قرارداد رکن پنجاب اسبملی محمد سبطین خان نے جمع کروائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ گزر گیا، زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے، صوبہ بھر میں بچوں اور بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات تھم نہیں سکے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی بروقت کاروائی نہ ہونے سے ملزم آزاد گھوم رہے ہیں، حکومت اور پولیس اغواءاور قتل جیسے واقعات ر روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ متن کے مطابق بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل جیسے واقعات کے پیش نظر دہشت گردی اور فیملی کورٹس کی طرح الگ کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ متن میں اغواءاور قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.