کاتالونیا کی نئی پارلیمنٹ نے علیحدگی پسند کواسپیکرمنتخب کرلیا

میڈرڈ: اسپین کے نیم خودمختار علاقے کاتالونیا کی نو منتخب پارلیمان نے اپنے پہلے اجلاس میں ایک علیحدگی پسند سیاست دان کو اسپیکر منتخب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کاتالونیا کی 135 ارکان پر مشتمل پارلیمان میں اسپین سے علیحدگی کی حامی جماعتوں کو معمولی برتری حاصل ہے۔گزشتہ روز منعقد ہونے والے اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پارلیمنٹ کے کئی علیحدگی پسند ارکان زیر حراست ہونے کے باعث شرکت نہیں کر پائے۔

اسپین سے علیحدگی کے حامی ارکان نے ہسپانوی عدلیہ کے خلاف علامتی احتجاج کی غرض سے اپنے بازوو¿ں پر پیلی پٹیاں باندھ کر اس اجلاس میں شرکت کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.