قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 154 میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کافیصلہ

لودھراں : میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ¾فوجی افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے، این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں لودھراں سے خالی ہونے والی نشست این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔ضمنی انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے جبکہ فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ پاک فوج کو تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو ارسال کردیا گیا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.