قوم شوبازشریف کی شوبازیوں سے اچھی طرح واقف ہے، قمرزمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صد رقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ قوم شوباز شریف کی شوبازیوں سے اچھی طرح واقف ہے،پی پی دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے ،قوم کو پتا ہے کہ کون ٹوپیاں پہن کر ٹوپی ڈرامے کرتا ہے۔ شہباز شریف کے خطاب پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لاہور سے باہر نکلو میرے گاﺅں سمیت کہیں جاﺅ آپ کو لوڈشیڈنگ کا پتا لگ جائے گا۔ماڈل ٹاﺅن اور جاتی امرا کے محلات کے علاوہ ہر جگہ آج بھی اندھیرے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مال روڈ پر اپوزیشن ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا حساب لینے جمع ہوئی۔شہباز شریف آپ کو ماڈل ٹاﺅن اور قصور کے شہدا کے خون کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو شہباز شریف کو موچی گیٹ میں ہر سوال کا جواب دیں گے۔شہباز شریف پانچ سالہ حکومت میں سوئس بنک سے پیسے واپس کیوں نہ لائے۔اب انتخابات آرہے ہیں تو سوئس اکاﺅنٹ یاد آگئے۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف آپ نے قوم سے کل بھی جھوٹ بولا آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔سوئس اکاﺅنٹس کی دولت کی حقیقت تھی تو سامنے لے آتے۔آپ سوئس اکاﺅنٹس کو چھوڑیں اب اپنے بھائی اور ان کے بچوں کی دولت کی فکر کریں،میاں صاحب بڑے میاں صاحب اور ان کی اولاد کے کرپشن مقدمات کی فکر کریں،شہباز شریف اپنے گھر کی خبر لیں جہاں نیب آنے والی ہے۔ انہوںنے کہا کہ میاں صاحب آپ کے خاندان نے جو اربوں ڈالر لوٹے وہ عدالت واپس لانے والی ہے۔اگر آپ کا دامن صاف ہے تو حدیبیہ ریفرنس میں تکنیکی بنیادوں کا سہارا کیوں لے رہے ہیں۔شہباز شریف خود کو پہلے حدیبیہ کی تحقیقات کیلئے پیش کریں پھر باتیں کریں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.