Daily Taqat

ن لیگ پاکستان کی سا لمیت پرسمجھوتہ نہیں کریگی، راناتنویر

کالاشاہ کاکو: وفاقی وزیردفاعی پیداوارسائنس ٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)پاکستان کی سا لمیت اورخودمختاری پرہرگزسمجھوتہ نہیں کریگی،یہ مشرف والاپاکستان نہیں جوایک امریکی کال پرڈھیرہوجائیگا،یہ میاں نوازشریف کاایٹمی اورعوامی طاقت والی حکومت کاپاکستان
ہے جوامریکہ توکیادنیاکے کسی بھی ملک کے آگے نہیں جھکے گا۔ 2018کے انتخابات میں عمران خان ،زرداری،طاہرالقادری اورشیخ رشیدکی سیاست کاہمیشہ کیلئے جنازہ نکل جائیگا۔ اسرائیل نے شام پرحملہ کرکے خطے کاامن تباہ کیاہے پاکستان اسکی بھرپورمذمت کرتاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن)کے بزرگ راہنمارانانذیرحیات ،احمدبلال رانا،رانامحرم علی،حاجی عطامحمداور چیئرمین یوسی نمبر16چوہدری محمدارشدورک کے ہمراہ گرل ریسٹورنٹ مریدکے کی ایک پروقارافتتاحی تقریب سے دوران خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ جتنی مرضی پابندیاں لگالے اسکے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے مگرپاکستان اسکے آگے جھکاہے نہ جھکے گا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کوسمجھ آچکی ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی مددکے بغیرکبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ امریکہ کوواضح کردیاہے کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشتگردی کررہاہے جوہرگز قبول نہیں ۔پاکستان اپنی خودمختاری اورسا لمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت سرحدوں پرچھیڑچھاڑکرکے پاکستان کے صبرکاامتحان نہ لے اپنی قوم پررحم کرے خطے کوایٹمی جنگ کی طرف نہ لیکرجائے کشمیریوں کوحق خودارادیت دے اورخودبھی امن سے رہے دوسروں کوبھی امن سے رہنے دے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارپارٹی کاسرمایہ ہیں کوئی بھی لیڈرمیاں نوازشریف اورپارٹی کے فیصلوں کیخلاف بات نہیں کرسکتا۔پارٹی آنیوالے دنوں میں جوفیصلے کریگی سب مانیں گے چوہدری نثارکوحق حاصل ہے کہ اپنی بات کریں کیونکہ مسلم لیگ(ن)جمہوری اورسب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ زرداری نے سینٹ الیکشن میں اپنی اوقات دکھائی فل ہارس ٹریڈنگ کی جومرضی کرلیں سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن)ہی اکثریت حاصل کریگی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ،زرداری،طاہرالقادری اورشیخ رشیدکی سیاست2018کے الیکشن میں دفن ہوجائیگی۔الیکشن جیت کرقوم کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے شام پرحملہ کرکے خطے کاامن تباہ کیاہے پاکستان اسکی بھرپورمذمت کرتاہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »