Daily Taqat

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کےلئے مسلمان متحد اور متفق ہیں،فضل الرحمن

پشاور: جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے عقیدہ ختم نبوت ا ور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے بل کے پاس کرنے پر آزادکشمیر اسمبلی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اسمبلی میں تحفظ ختم نبوت پر قانون سازی کی قرار داد بڑا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے مسلمان متحد اور متفق ہیںانہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے مسلمان آزاد کشمیر اسمبلی کے اس تاریخ ساز قانون سازی پر مسرت اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔جے یو آئی کے سیکر ٹری جنرل اور سینٹ کے دپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری نے گذشتہ روز آزادکشمیر میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے قانون سازی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہاکہ قادیا نی اسلام اوروطن دونوں کے غدار ہیں ۔جے یو آئی کے راہنماﺅں نے عقیدہ ختم نبوت کا بل پاس کر نے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور حکومت آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے 74ءکی پاکستان کی قومی اسمبلی کے تاریخی فیصلے کو دہرادیا ہے یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور سیکر ٹری اطلا عات مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر راہنماﺅں مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی،مولانا فضل علی حقانی ،محمد اسلم غوری ،محمد فضل آغا ،مفتی ابرار احمد،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہیں جے یو آئی کے راہنماﺅں نے کہاکہ پاکستان میں حلف نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیل کر نے کی سازش کر نے والوں کواب دیکھ لینا چاہیے کہ پرچم ختم نبوت ہمیشہ لہراتا رہے گا انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے اس کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں انہوں نے کہاکہ جو بھی حضور کی ختم نبوت کا باغی ہے وہ مسلمان نہیں کہلاسکتا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »