Latest news

مسلم لیگ (ن) نے اپنے تمام وعدے پورے کئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد :  وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے اپنے تمام وعدے پورے کئے‘ آپ نے چکوال میں عوام کی مسلم لیگ (ن) سے بے لوث محبت دیکھ لی ہے‘ انتشار اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کا ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے۔)
منگل کو مریم اورنگزیب نے  کہا کہ ایک طرف سی پیک بن رہا ہے‘ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے‘ دوسری طرف 2013 سے اب تک کنٹینرز پر احتجاجی سیاست جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور پر کوئی سجھوتہ نہ کرتے ہوئے اپنے تمام وعدے پورے کئے۔ آپ نے چکوال میں عوام کی مسلم لیگ (ن) سے بے لوث محبت دیکھ لی ہے۔ یہ محبت نواز شریف کی قیادت اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے تھی۔ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انتشار اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کا ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.