Daily Taqat

مسلم لیگ (ن)کےٹکٹ کےخواہش مندانٹرویو دینےسےقبل ہی دست وگریبان

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ کے خواہش مند انٹرویو دینے سے قبل ہی دست و گریبان ہو گئے‘ ہال میدان جنگ بن گیا ایک دوسرے کے حامیوں پر ڈنڈے چل گئے اور اسلحہ بھی تان لیا گیا۔ میاں عبدالمنان کے نازیبا الفاظ پر اعجاز ورک مشتعل ہوگئے اکرم انصاری اور غفار سلطانی میں بھی جھگڑا ہوا۔ امیدوار پارلیمانی بورڈ کے سامنے جھگڑتے رہے امیدواروںکے نجی گارڈز کی جانب سے اسلحے کی بھرپور نمائش کی گئی۔ بجلی جانے پر دھکم پیل امیدواروں کی جیبیں بھی کٹ گئیں۔ جھگڑا پارلیمانی بورڈ میں انٹرویو کے دوران ہوا پارلیمانی بورڈ میں پرویز ملک‘ عمران نذیر اور سلیم غزالی کی موجودگی میں جھگڑا ہوا  جھگڑے میں ایک دوسرے پر پارٹی چھوڑنے کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »