سینیٹ کی تاریخ کومحفوظ بنانے کےلئے میوزیم بنایا ہے‘ رضاربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے لئے میوزیم بنایا گیا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے ایوان کو آگاہ
کیا کہ سینیٹ کے پاس وسائل کم تھے لیکن ایک کاوش کی گئی ہے جس کے ذریعے سینیٹ کی تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے۔ ہاﺅس بزنس کمیٹی نے اس کی سافٹ اوپننگ کی ہے۔(آج)بدھ کو ساڑھے 12 بجے سینیٹ ہال میں اس کے افتتاح کی رسمی تقریب ہوگی۔ بعد ازاں سینیٹر اعظم سواتی، کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر اے رحمان ملک، سعید الحسن مندوخیل، سینیٹر سراج الحق، مشاہد حسین سید، جاوید عباسی، سینیٹر شاہی سید نے میوزیم کے قیام کے لئے چیئرمین کے کردار کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ایوان بالا کے وقار میں اضافے کے لئے بہت کام کیا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ہاﺅس بزنس کمیٹی سینیٹ سیکریٹریٹ سمیت سب کی اجتماعی کاوش اور دانش کا نتیجہ ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.