کراچی میں ایم کیو ایم کا یوم تاسیس دو جگہ منایاجائےگا

کراچی: ایم کیو ایم کا 18 مارچ کوہونے والا یوم تاسیس کراچی میں دو جگہ منایا جائے گاجس کے لئے جلسے اور اجتماعات کی تیاریاں جاری ہیں۔اتوار کو ایک جلسہ نشتر پارک میں جبکہ دوسرا جلسہ لیاقت آباد میں ہوگا۔ جلسے کے حوالے سے شہر بھر میں ایم کیو ایم کے پرچم اور بینرز آ ویزاں کئے جارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں۔پارٹی کے کنوئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے کہ یوم تاسیس دو جگہ منایاجارہا ہے،ہم سب کی یہ بد قسمتی ہے کہ ایم کیوایم دو حصوں میں بٹ رہی ہےاور ہماری کوشش ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو اصولوں اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں چلایاجائے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر18مارچ کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بہادرآباد والوں کو کہتا ہوں وہ بھی لیاقت آباد آئیں،لیاقت آباد جلسہ میں کوئی تقریر نہیں کریگا صرف میں اور خالد مقبول تقریر کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.