Daily Taqat

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،تحریک انصاف کی مسرت زیب کی بھی شرکت

اسلام آباد:  اجلاس میں پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی مسرت زیب نے بھی ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 122 ارکان موجود تھے۔اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے پرمبارکباد دی ۔شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور دیگر منفی ہتھکنڈوں سے ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسرت زیب کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، وہ پارٹی صدر شہباز شریف سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔مسرت زیب سوات سے تحریک انصاف کی منتخب رکن ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے مسلم لیگ ن میں با ضابطہ شامل ہو چکےہیں تاہم مسرت زیب ابھی مسلم لیگ ن میں باضابطہ شامل نہیں ہوئیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »