مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن)کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کے دور ان کارکنوں کو کنونش سینٹر میں داخل ہونے سے روکنے کے دور ان دھکم پیل کے نتیجے میں کنونشن ہال میں نصب شیشے کا دروازہ ٹوٹ گیا ۔منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کرنے کےلئے مرکزی کونسل کااجلاس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوا تقریب سے قبل کارکنوں کو کنونشن سینٹرکے میں داخلے سے روکنے اور اندر موجود کارکنوں کو باہر نکالنے کی کوشش پر شدید بدنظمی پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں کنویشن ہال میں نصب شیشے کا دروازہ ٹوٹ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بدنظمی کے باعث تقریباً 10 سے زائد کارکن معمولی زخمی ہوئے۔صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور مرکزی دروازے کو خار دار تار لگا کر بند کردیا گیا جس کے بعد کارکنان قطار بنا کر داخل ہونے لگے تاہم اس کے باوجود صورتحال بدنظمی کا شکار رہی بعد ازاں سینئر رہنماﺅں نے صورتحال پر قابو پالیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.