قائد حزب اختلاف کی نشست کیلئےاکثریت حاصل ہے سیاست کرنا سب کاحق ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی طرف سے نامزدہ کردہ قائد حزب اختلاف کی امیدوار سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی نشست کے لئے انہیں اکثریت حاصل ہے سیاست کرنا سب کا حق ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ انشا اللہ سینٹ میں انہیں اکثریت حاصل ہے۔ ان کی جماعت نے اس نشست کے لئے ان کا انتخاب کیا ہے جس پر وہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مشکور ہیں۔ پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں۔ سیاست کرنا سب کا حق ہے ہمیں اکثریت حاصل ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.