بارودی سرنگیں بچھانے پرباغیوں کے صف اوّل کے کمانڈرزمیں شدید اختلافات

صنعائ: یمن کے الجوف صوبے کے ضلع المصلوب میں حوثیوں کے درمیان پھوٹ پڑ جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ذرائع  کے مطابق حوثیوں کے ذرائع نے بتایاکہ باغیوں کے صفِ اوّل کے کمانڈروں میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں بعض کمانڈروں نے حوثیوں کے معرکوں میں شرکت سے انکار کر دیا۔ذرائع نے واضح کیا کہ مذکورہ اختلافات المصلوب ضعل میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے کے سبب پیدا ہوئے۔ اس لیے کہ دو حوثی کمانڈروں ربیع صالح اور امین محمد کے قبیلے بنی نوف کے بعض لوگ ان بارودی سرنگوں کا شکار ہو گئے۔بعد ازاں باغی ملیشیا کے25 ارکان جن میں کئی کمانڈر بھی شامل ہیں لڑائی سے علیحدہ ہو گئے۔ انہوں نے حوثیوں پر الزام لگایا کہ وہ بے قصور لوگوں کو فرضی لڑائی میں جھونک رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ شرط رکھی گئی ہے کہ المصلوب ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی ہلاکتوں کا ذریعہ بننے والی بارودی سرنگیں نصب کرنے والے ارکان کو حوالے کیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.