انوپم کھیر کا لاس اینجلس والوں کی محبت کے لئے ٹوئٹر پر شکریہ کا اظہار
ممبئی : بالی وڈ اداکار انوپم کھیر لاس اینجلس میں فلم ”سنگھ ان دا رین “ کی عکسبندی اور اہم میٹنگز کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر لاس اینجلس کے رہائشیوں کی سخاوت ، گرمجوشی اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاس اینجلس میں بہت اچھا وقت گزرا ہے ، وہاں فلم ”سنگھ ان دا رین “ کی عکسبندی اور اہم میٹنگز کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ ہدایتکار اندرانی پال چوہدری کی فلم ”سنگھ ان دا رین “ کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اداکار انوپم کھیر فلم ”عیاری “ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور منوج باجپائی کے ساتھ دکھائی دیں گے۔