Latest news

لانگ مارچ مولانا فضل الرحمن کا جمہوری حق ہے : امیر العظیم

وزیرآباد:  جماعت اسلا می پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے کر فیو کو 71روز گزر گئے حکومت نے کوئی لائحہ عمل اختیار نہیں کیا 80لاکھ لوگوں کے لئے سانس لینا محال ہے کشمیری صرف پاکستان سے الحاق کے لئے ظلم وستم سہہ رہے ہیں مگر ہمارے حکمران معیشت بچانے میں لگے ہیں کابل کو امریکیوں کا قبرستان بنایا سرینگر بھارت کا قبرستان بنے گا لانگ مارچ مولانا فضل الرحمن کا جمہوری حق ہے وزیراعظم کشمیر ودیگر ایشو پر پارلیمانی پارٹیوں کو اتحاد مین لیں ۔وہ دورہ وزیرآباد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ضلعی امیر حافط غلام مصطفی ،وسیم شاہد اولکھ،ناصر محمود کلیر،صابر حسین بٹ،ذبیع اللہ ملک ودیگر ذمہ داران موجود تھے ۔امیر العظیم نے کہا کہ اقتدار میں مسلط طبقہ72سال سے ملک وقوم کی تقدیر سے کھیل رہاہے ۔

مودی کا اگلا ہدف پاکستان ہے موجودہ حکمرانوں نے معیشت بدلی نہ وعدے پوتے کئے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے ہمارے وزیراعظم کے رویئے اوروزراءکے بیانات نے قومی وحدت کو سبو تاز کیا انہوںنے کہا کہ حکمران اقوام متحدہ کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے فیصلے خود کریں۔ترمپ ہمارے ساتھ ثالثی نہیں کرے گا ٹرمپ کی کشتی خود امریکہ میں ڈوب رہی ہے انہوںنے کہا کہ جماعت اسلا می پورے وسائل کیساتھ کشمیریوں کی پشتبان ہے ۔عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہوکر حکمرانوں پر پریشر بڑھائیں۔ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جزوہے پاکستان کے اسلامی تشخص کو بدلنے والوں کی خواہشیں ملیا میٹ ہوجائینگی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.