شہبازشریف کا شہزادہ بندربن خالد عبدالعزیز کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے شاہی خاندان کے سینئر رکن شہزادہ بندر بن خالد عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار شاہی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ بندر بن خالد عبدالعزیز کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے۔
اور شاہی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.