کھلونے کی چابی کاجواعزاز نوازشریف کے پاس ہے کسی اورکے پاس نہیں, فواد چوہدری

اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کھلونے کی چابی کا جو
اعزاز نواز شریف کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں ۔ منگل کو نواز شریف کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ کھلونے کی چابی کا جو اعزاز نواز شریف کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں، نواز شریف 1981سے اسٹیبلشمنٹ کی پوجا کر رہے ہیں، ابھی نواز شریف کے زخم تازہ ہیں ¾ہم پاکستان کے مفاد کے آگے جھکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا نمائندہ آنے سے وفاق مضبوط ہوا ہے، ہم نے بلوچستان کے آزاد پینل کو ووٹ دیا ہے، نااہل شخص کو قائداعظم کا وارث قرار دے دیا گیا ہے،نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.