Daily Taqat

مسئلہ کشمیر کاحل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے، ڈاکٹر الغامدی

جدہ : سعودی دانشور اور سابق سفارت کار ڈاکٹر الغامدی نے کہاہے کہ بر صغیر کی تقسیم دو قومی نظریہ پر ہوئی تھی،جس کے تحت پورے کشمیر کو پاکستان کا حصہ ہونا چاہئے تھا کیونکہ وہاں 90فیصد مسلمان تھے۔ انھوں نے کہا وہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق رائے شماری سے فیصلہ ہونا چاہئے تھا مگر 70سال سے اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ محصورین کے حل کیلئے بھی حکومت کو اقدامات کرنے ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس محصورین پاکستان (پی آر سی) نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک سمپوزیم”مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کی ذمہ داری“ منعقد کی جسکی صدارت سعودی دانشور اور سابق سفارت کار ڈاکٹر علی الغامدی نے کی جبکہ جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے جنرل سیکرٹری چوہدری خورشید احمد متیال مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی چوہدری خورشید متیال نے ہوم یکجہتی کشمیر پر سمپوزیم منعقد کرنے پر پی آر سی کاشکریہ اداکیا۔ اپنے صدارتی خطبے میں معروف سعودی دانشور اور سابق سفارت کار ڈاکٹر الغامدی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں آزادی کی تحریک میں زیادہ سے زیادہ آگے آنا چاہئے۔

اور عالمی اداروں کو کشمیریوں کی جدوجہد ا?زادی کا ساتھ دینا چاہیے۔ تقریب سے انجینئر نیاز احمد، فیصل طاہر خان، پاک سرزمین مڈل ایسٹ کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی، چودھری رضوان، امانت علی، شیخ لقمان، شمس الدین الطاف اور آغا محمد اکرم نے بھی خطاب کیا. پی آر سی کے کنوینر سید احسان الحق نے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور قرارداد پیش کی کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر میں جلد از جلد رائے شماری کرائی جائے اور فوری طور پر ہندوستان کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلائے۔ حکومت پاکستان محصورین کو پاسپورٹ جاری کرے اور ان کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کرے. تقریب کی نظامت سید مسرت خلیل نے. تلاوت شمس الطاف اور نعت رسول مقبول احمد رضا ہاشمی نے پیش کی. زمرد سیفی نے شہدائے کشمیر کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔

انھوں نے کہا کے تمام تنظیموں کو ملکر یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے تھا


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »