اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد :  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف
ورزی کا کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا ۔جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا ۔عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے ۔بابراعوان نے کہا کہ سیاستدان آرٹیکل 260کے تحت پبلک آفس ہولڈر ہے۔ سرکاری ملازم نہیں۔سیاسی رہنما پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔انتخابی مہم چلانا بنیادی حق ہے۔الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر موثر ہوجاتا ہے۔سماعت 12فروری تک ملتوی کردی گئی ۔جہلم، ساہیوال، وہاڑی اور مانسہرہ کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کررکھے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.