Daily Taqat

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ 2خواتین سمیت 3زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر بٹل  تتہ پانی اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے د و خواتین سمیت تین بے گناہ شہریوں کو زخمی کر دیا پاک فوج نے سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیااور ان چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی۔اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بٹل  تتہ پانی اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے دو خواتین سمیت تین بے گناہ شہریوں کو زخمی کر دیا ۔زخمی ہونیوالوں میںدو خواتین24سالہ صبا آزاد سالہ نگینہ اقصد شامل ہیں ۔پاک فوج نے سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیااور ان چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »