Daily Taqat

ایم کیو ایم کی طرف سےکٹوتی کی تحاریک ایوان نےکثرت رائے سےمستردکردیں

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے وزارت دفاع اور خزانہ سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے مزید 34 مطالبات زر کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یکے بعد دیگرے وزارت دفاع‘ وزارت خزانہ‘ اقتصادی امور‘ شماریات‘ کیڈ‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن‘ ہوا بازی‘ پٹرولیم‘ فیڈرل پبلک سروس کمیشن‘ وزیراعظم آفس‘ سرمایہ کاری بورڈ‘ وزیراعظم معائنہ کمیشن‘ ایٹمی توانائی کمیشن‘ کنٹرولر جنرل آف اکاﺅنٹس‘ ایچ ای سی‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ‘ خارجہ امور‘ سمندر پار پاکستانیوں سمیت دیگر وزارتوں اور ڈویژنز کے یکے بعد دیگرے 34 مطالبات زر ایوان میں پیش کئے جن میں سے بعض پر ایم کیو ایم کی طرف سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں جو ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کردیں۔ جماعت اسلامی ‘ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے اپنی کٹوتی کی تحاریک واپس لے لیں۔ اس طرح قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے 34 مطالبات زر کی منظوری دے دی ہے جبکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 92 کی منظوری دی تھی۔ 25 مطالبات زر کی منظوری کا عمل (آج) جمعرات کو ہوگا۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر (آج) جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »