ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے ایکٹ کےخلاف درخواست پرفریقین سے 3اپریل تک جواب طلب کرلیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سے 3اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز جسٹس علی اکبر قریشی نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے کو شہر میں ترقیاتی کام کرانے کا اختیار نہیں ہے، ترقیاتی کام کرانا منتخب مقامی حکومت کا کام ہے، ایل ڈی اے بغیر کسی قانون کے نجی سوسائٹیز کے قیام کی منظوری دے رہا ہے، بغیر منصوبہ بندی کے شہر کی حدود اور آبادی میں اضافہ کیا جارہا ہے، ایل ڈی اے کا خلاف قانون دائرہ اختیار دیگر اضلاع تک بڑھایا گیا، ایل ڈی اے میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایل ڈی اے ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے ایل ڈی اے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں سے 3اپریل تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.