Daily Taqat

نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت پربجلی چلی گئی ایمرجنسی لائٹس میں سماعت ہوئی

اسلام آباد: سابق وزیر محمد نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے دور ان اچانک بجلی چلی گئی عدالت کے جج محمد بشیر نے ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے موقع پربجلی چلی گئی سابق وزیراعظم ذرائع سے گفتگو سے فارغ ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو سوال کیا کہ یہ اندھیرا اندھیراکیوں ہے ؟اس پر ذرائع  نے جواب دیا کہ آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی ہے ،اس پر احتساب عدالت کے جج نے ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کا آغازکیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »