Daily Taqat

پاسداران انقلاب کاایرانی جیل میں قید القاعدہ جنگجوﺅں کو شام بھیجنے کا انکشاف

ویٹی کن سٹی: ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز ویٹی کن سٹی میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی، جو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ اس سے قبل صدرِ ترکی کے لیے آپوستول پیلس میں ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدر اردوان اور ان کی اہلیہ کا استقبال سان داماسو گیٹ پر گورنر لارڈ پادری جیوج گینسوین نے کیا۔ ترک صدر نے مہمان نوازی پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا۔ پوپ فرانسس نے بھی صدر طیب اردوان کا ان کے ملک کا دورہ کرنے پر اپنی ممنونیت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ترک صدر کی آمد کیخلاف اٹلی میں مظاہرے ہوئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے دو مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے ویڈیو فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »