Latest news

حکومت عوام سے کئے تمام وعدوں کو پورا کریگی، چودھری احسان اللہ

کامونکے:  عام آدمی کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے صحت انصاف کارڈ ایک انقلابی قدم ہے حکومت اپنے دور اقتدار میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔

ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا عامر نذیر احمد خاں نے گزشتہ روز سادھوکے میں مرکز ِصحت راجہ میں صحت انصاف کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیدوار قومی اسمبلی چودھری عاصم عبداللہ ورک، چودھری کامران ورک، چودھری جاوید ورک،مرزا فہد سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خا ن صحت کا رڈتقسیم کر کے عوام سے کئے وعدے پورے کرنے کا آغا ز کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کا رڈ کا اجرا حکومت کا احسن اقدام ہے عوامی فلاح وبہبود کیلئے تما م ممکنہ وسائل بروئے کا ر لائے جا ئینگے جسکی بدولت غریب مستحق افراد عزت واحترام کیساتھ سرکا ری اور نجی ہسپتالوں سے علا ج معالجہ کی جدید سہولیا ت حا صل کر سکیں گے۔ صحت انصاف کا رڈ ہر حق دار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت نے صحت سہولت کا رڈ مہیا کرنے میں شہری اور دیہاتی علا قوں کا فرق ختم کردیامستحق شہر کا ہو یا دیہات کا اس سے برابر سہولت حاصل کر سکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.