حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، عارف سند ھیلہ

شیخوپورہ (بیورہ رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی نائب صدر عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام کو ریلیف دینے جو وعدے کئے گئے تھے ان کی تکمیل آخری مراحل میں ہے جو انشاءاللہ پایہ تکمیل کو پہنچیں گے اور عوام کو لاحق دشواریوں کے خاتمہ کا جاری سلسلہ کامیاں اور کامرانیاں حاصل کرے گا، عوامی خدمت کی جو مثال موجودہ حکومت نے رقم کی ہے اسے کبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عارف سندھیلہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ملک کی فکر نہیں بلکہ اپنے اپنے سیاسی مفادات عزیز ہیں خصوصاً پیپلز پارٹی کا اپنے منشور سے انحراف افسوسناک ہے ،  بے نظیر کی شہادت کے بعد مسلم لیگ (ن)نے پےپلزپارٹی کے قائدین کو سہارادیا اور ان کا مورال بلند کیا ، مسلم لیگ(ن) کی وجہ سے ہی پپلز پارٹی مرکزمیں حکومت بنا سکی لیکن اب آصف علی زرداری کا رویہ غیر جمہوری ہوچکا ہے اور وہ غیر جمہوری پارٹیوں کے سربراہوں سے مل کر جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہےں ، انہوں نے کہاکہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت بہت مضبوط ہے اور وہ کسی صورت بھی ان سےاستدانوں سے گھبرنے والی نہیں ہے ،مسلم لےگ(ن) ملک کی بڑی اور موثر جماعت ہے عوام اس جماعت کے ساتھ ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.