عراق میں عام انتخابات ،پارلیمنٹ آج انعقاد کی تاریخ کی منظوری دیگی

بغداد: عراق کی پارلیمان ایک مرتبہ پھر آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے وزیراعظم حیدر العبادی کی تجویز کردہ 12 مئی کی تاریخ کی منظوری دینے میں ناکام رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پارلیمان کے سنی اور کرد ارکان نے عام انتخابات کو موخر کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کے بہ قول داعش کے خلاف جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے ہزاروں ،لاکھوں افراد کی آبائی علاقوں میں واپسی ہوسکے اور بھی عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔وزیراعظم حیدر العبادی سمیت شیعہ سیاست دان عام انتخابات کے 12 مئی ہی کو انعقاد پر اصرار کررہے ہیں اور ان کا کہناتھا کہ اگر انھیں مو خر کیا گیا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بغداد میں ایوان کے اجلاس کے بعد اسپیکر سلیم الجبوری نے اس امید کا اظہار کیا کہ پارلیمان سوموار کو آئندہ انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کی منظوری دے دے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.