کرپٹ سیاستدانوں کامستقبل صرف جیلیں ہیں، چوہدری سرور

لاہور: تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ سیاسی عناصر کی سیاست “دی اےنڈ “ہو چکی ہے انکا مستقبل صر ف جیلیں ہیں کر پشن کر نےوالوں کو بھی نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ‘قومی اداروں کو احترام نہ کر نےوالوں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کر یں گی  حکمرانوں کا دامن صاف ہے تووہ اداروں کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی بے گناہی کا ثبوت دیں ‘ واپڈا کا مہنگی بجلی خریدکر قومی خزانے کو 5ارب 47اکروڑ روپے سے زائد کا ٹیکہ لگانے کے سےکنڈل کے ذمہ داروںکےخلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے ۔ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں سیاست سمیت ہر شعبے میں شفافیات ہی تمام مسائل کا حل ہے اور جو لوگ ملک میں لوٹ مار کر تے ہیں انکی سیاست دی اینڈ ہو چکی ہے اور اب وہ کبھی سےیست کے میدان میں کامیاب نہیں ہوسکتے اور قوم بھی ایسے لوگوں کے حواریوں کو آئندہ عام انتخابات میں مستر دکر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف آج بھی آئین وقانون اور جمہوریت کےساتھ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ‘شفاف انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے دن سے ہی پار لیمنٹ کو اہمیت نہیں دی اور فیصلے پار لیمنٹ کی بجائے بند کمروں میں ہوتے رہے جسکی وجہ سے حکمرانوں نے خود پار لیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کر دیا ہے اور اب اگر خدانخواستہ حکومت اور پار لیمنٹ مدت پوری نہیں کر ےگی تو اسکی ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف (ن) لیگ ہی ہوگی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.