Daily Taqat

پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے : آرمی چیف

راولپنڈی :  آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے ،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور اس کی سمت کا تعین نوجوان بحیثیت رہنما کریں گے،کسی مذہب میں بھی کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں، اخلاقی قوت فوجی قوت سے زیادہ ہوتی ہے،ہمارے نوجوان بہت مضبوط ہیں جو سمندر کا رخ تبدیل کرسکتے ہیں۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں سندھ سے آئے نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سندھ، پاکستان کی جان ہے کیونکہ قیام پاکستان میں سندھ کا ایک بہت اہم کردار تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے جوان بہت جفاکش، محنتی اور بہت وفادار جوان ہیں، اگر ہم اپنے آپ کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری فوج میں میرٹ کا نظام ہے، ہم نے پاکستان کو وہاں لے جانا ہے جو اس کا حق بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کو سوچنا پڑے گا کہ ہم نے اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر لے کر جانا ہے کیونکہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور اس کی سمت کا تعین نوجوان بحیثیت رہنما کریں گے۔انہوںنے کہاکہ جس سمت میں نوجوان جائیں گے ،پاکستان اسی سمت میں جائے گا  ۔

انہوںنے کہاکہ کامیاب آدمی پانی کے رخ کے مخالف چلتا ہے اور اس کی راہ میں بہت رکاوٹیں ہوتی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں جب امریکا گیا تو کہا گیا آپ کی فوج نے بہت اچھا کام کیا، آپ نے ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ کرنے میں کس طرح کامیاب ہوئے۔انہوں نے پاکستانی ماوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ ہماری ماو¿ں کے بچے ملک پر جان نچھاور کرنے کےلئے تیار رہتے ہیں اور ہمارے جوان ایسے ہیں کہ میں ان سے پسینہ مانگتا ہوں تو وہ خون دیتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ہماری فوج کا اصول ہے کہ ہمارا افسر ہمیشہ سب سے آگے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے پہلا رشتہ انسانیت کا ہوتا ہے اور کسی مذہب میں بھی کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں، اخلاقی قوت فوجی قوت سے زیادہ ہوتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے کراچی کو دہشت گردوں سے آزاد کروایا، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے یہ تبدیلی کا آغاز ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت مضبوط ہیں جو سمندر کا رخ تبدیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو اس سطح پر لانا ہے کہ جہاں ہماری آواز سنی جاسکے، ہمارا ایک مقام ہو، دنیا میں انقلاب صرف نوجوان لاتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »