بانی ایم کیو ایم ”را “کا ایک چھوٹا سامہرہ تھا, مصطفی کمال

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم ”را “کا ایک چھوٹا سا مہرہ تھا، میں اسٹیبلشمنٹ کالایاہواآدمی ہوتاتو دو سال پہلے ہی اپنی بات سناکرچلاجاتا، سندھ کی چھوٹی جاعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے اور اگلا وزیراعلی پی ایس پی کا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے ساتھ اختلافات کی سزا موت ہوتی تھی، بانی ایم کیو ایم ”را“ کا ایک چھوٹا سا مہرہ ہے، ہم نے بائیس سالہ سازشوں کو ناکام کردیا، میں اسٹیبلشمنٹ کالایاہواآدمی ہوتاتو دو سال پہلے ہی اپنی بات سناکرچلاجاتا۔انہوںنے کہا کہ آج اس کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے، جنوری میں یونیسیف کی رپورٹ آئی ہے جس کے مطابق 53 ہزار بچے سالانہ گندا پانی پینے سے مرجاتے ہیں اور ستر لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔ سی پیک گیم چینجر ہے جہالت ایسے سو سی پیک کو کھا جائے گی، ہم آئندہ الیکشن میں شہر کی 51 سیٹس پر کلین سوئپ کریں گے اور اگلا وزیراعلی پی ایس پی کا ہوگا۔اس موقع پر صدر کاٹی طارق ملک نے کہا کہ مصطفی کمال کی کراچی کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں اور قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں، کورنگی میں ہزاروں ایکسورٹ انڈسٹریز ہیں، حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے نرخ کاروبار پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.