غیرملکی فنڈنگ، پی پی کا الیکشن کمیشن میں جواب داخل، (ن) لیگ نے مہلت مانگ لی
اسلام آباد: غیرملکی پارٹی فنڈنگ سے متعلق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا جب کہ مسلم لیگ (ن) نے حتمی جواب کے لئے مہلت مانگ لی۔ چیف الیکشن )
کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا ۔ پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے غیرملکی پارٹی فنڈنگ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ پیپلزپارٹی کو کسی قسم کی غیر ملکی فنڈنگ نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف نے چمڑے کی ریسائکلنگ کے اشتہار کو پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا دعوی کیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں فریقین کی باتیں دلائل میں سنیں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں پیش کریں گے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے ثبوت طلب کر لئے ۔پیپلز پارٹی کے خلاف غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے کیس دلائل کےلئے مقرر کردیا۔لطیف کھوسہ نے الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے بدنیتی پر مبنی پٹیشن دائر کی ہے۔پیپلز پارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی جانب سے جواب جمع کرا دیا ہے۔پیپلز پارٹی میں ایک پیسے کی بھی غیرملکی فنڈنگ نہیں ہوئی۔پیپلزپارٹی کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔پیپلزپارٹی کے تمام اثاثے پاکستان میں ہیں۔پیپلزپارٹی اداروں کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتی۔17 جنوری سے ہماری تحریک چل رہی ہے نواز شریف کو سمجھ لگ جائے گی۔نواز شریف پاکستان کی عدلیہ کو کمزور اور متنازع بنا رہے ہیں۔نواز شریف ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔فوج کو کمزور کرنا ہندوستان کا ایجنڈا ہو سکتا ہے پاکستان کا نہیں۔پیپلزپارٹی کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔ عام انتخابات اور سینیٹ انتخابات بروقت ہونے چاہییں۔ قصور میں جو کچھ ہوا ہے پوری دنیا میں ہماری بدنامی ہوئی ہے۔ خادم اعلی کی کارکردگی کے دعوے کہاں گئے۔ شہباز شریف کو قصور واقعہ کے بعد مستعفی ہو جانا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون پیش ہوئے اور انہوں نے غیرملکی فنڈنگ سے متعلق جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی، وکیل نے کہا کہ ہمارا جواب تیار ہے اور آئندہ سماعت پر جمع کرادیں گے۔کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو غیرملکی فنڈنگ سے متعلق جواب 22 جنوری تک جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 20 جنوری تک جواب کی کاپی تحریک انصاف کو فراہم کی جائے۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1