Latest news

سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے اپنی تیار یاں مکمل کریں : ڈپٹی کمشنر

وہاڑی:  ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ متوقع سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے اپنی تیار یاں مکمل کریں فوری طور پر سروے کر کے پلاننگ کی جائے کون کون سے علاقے سیلاب سے متاثرہو سکتے ہیں وہاں پر موجود آبادی اورمویشوںکے انخلاءکی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ بروقت لوگوں اور ان کے مویشوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا یا جا سکے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں متوقع سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر اے ڈی سی ریونیو ملک مشتاق حسین نائچ ، اے ڈی سی جنرل قمرالزمان قیصرانی ، اے سی وہاڑی احمد نوید ، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب ، ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رائے ذاکر علی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر پلاننگ مظفر خان ،ایکسئین بلڈنگ نثار احمد اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ انخلاءکے بعد لوگوں کے قیام کے لئے مناسب عمارتوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ وہاں پر لوگوں کو عارضی طور پر رہائش فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کے انخلاءاور ان کے چارے کی فراہمی کے حوالے سے بھی انتظامات کر یں اسی طرح محکمہ ریسکیو1122اپنی تمام کشتیاں اور دیگر امدادی سامان اور کیمپوں کو تیار کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں استعما ل میں لا یا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے مز ید ہدایت کی کہ متوقع سیلاب کے پیش نظر محکمہ صحت بھی اپنی تیاری مکمل کرے تاکہ متاثر ہونے والے علاقوں میںصحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ان تمام علاقوں کی نشاندہی کر لی جائے جہاں سے آبادیوں کا انخلاءکیا جانا ہے تاکہ بر وقت لوگوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے اور نقصانات سے بچا جا سکے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اپنے آفس میں پاکستان آرمی کے افسران لیفٹینٹ کرنل محمد مجتبٰی اورلیفٹینٹ کرنل محمداسماعیل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ متوقع سیلاب کے پیش نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اور تمام محکمے اپنااپنا کام کرنے میں مصروف ہیں تاکہ سیلاب کے خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے انہوںنے مز ید بتا یا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں ۔متوقع سیلاب کے علاقوں میں 14ریلیف سنٹر ،12فکسڈ ہیلتھ سنٹر،8ویٹرنری سنٹرقائم کر دیئے گئے ہیں خیمے وغیرہ بھی تیار ہیں جیسے ہی ضرورت محسوس ہوئی فوری طور پر نصب کر دیئے جائیں گے ریسکیو1122کی ٹیمیں بھی تیار ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بر وقت ریسپانس کیا جا سکے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.