Daily Taqat

کوئٹہ جانیوالی 40ڈاﺅن جعفر ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

وزیرآباد: گجرات اور وزیرآباد کے درمیان کٹھالہ گیٹ کے قریب کوئٹہ جانیوالی 40 ڈاﺅن جعفر ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔انجن کے فائر مین نے انجن کو گاڑی سے الگ کر کے مسافروں کی مدد سے دھکیل کر دور کیا۔ ریسیکو 1122نے ایک گھنٹہ کی جدوجہد سے آگ پر پالیا۔ ڈرائیور اور فائر مین محفوظ۔جب گاڑی رکی تو انجن دریائے چناب کے پل پر تھا۔وزیرآباد سے بھیجے گئے ریلیف انجن نے جلے ہوئے انجن کو ہر ی پور سٹیشن پر اور گاڑی کو وزیرآباد سٹیشن پرپہنچایا۔دو گھنٹے کی تاخیر سے گاڑی منزل کی طرف روانہ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی40ڈاﺅن جعفر ایکسپریس گجرات سے روانہ ہوئی تو کٹھالہ ریلوے گیٹ کے قریب ٹرین کے انجن نمبر6423میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا جاتا ہے کہ انجن گرم ہونے سے وائرنگ کی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہوا اور سپارکنگ کی وجہ سے آگ لگی۔ ڈرائیور نے بریک لگائے تو گاڑی رکتے رکتے اس کا انجن دریائے چناب کے پل پر تھا۔ انجن کے فائر میں نے انجن کاٹ کر مسافروں کی مدد سے دھکیل کر مسافر کوچز سے دور کیا۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔وزیرآباد سٹیشن سے ریلیف انجن بھیجا گیا اور متاثرہ انجن کو ہری پور ریلوے سٹیشن پر لایا گیا جسکے بعد مسافر گاڑی کو پائلٹ کر کے وزیرآباد ریلوے سٹیشن پر پہنچایا گیا۔سٹیشن پر عملہ نے انجن سے ملحقہ کوچز کا معائنہ کیا دو گھنٹے کی تاخیر سے جعفر ایکسپریس اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »