Latest news

معاشرے کی برائیوں کو روکنے کے لئے نوجوان صحافیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں دیکھا جائے تو نوجوان جب کسی شعبہ میں جاتے ہیں تو انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہمارے ملک کے نوجوانوں میں بہت سی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں مگر انہیں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی  معاشرے کی برائیوں کو روکنے کے لئے نوجوان صحافیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔جہاں پر بھی نوجوانوں کی بات ہوگی وہ کسی بھی شعبہ سے ہو انہیں ضرور سپورٹ کرونگی کیونکہ گذشتہ حکومتوں میں ہمیشہ نوجوانوں کو نظر انداز کیا جاتا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے گذشتہ روزاسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں میں ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سردار عبدالرحمان،ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف خان،جنرل سیکرٹری نگینہ شاہین،فنانس سیکرٹری عظمیٰ احسان،سیکرٹری اطلاعات شہزاد یوسفزئی،نائب صدور عاصم ریاض،آصف محمود جنجوعہ،جوائنٹ سیکرٹریز محمد شاکر عباسی،سمیرا سلیم،اراکین مجلس عاملہ گل آفرین راو،محمد طاہر اعوان،نازش خٹک،حراصدیق بھی موجود تھے۔زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے سینئر کی احترام کرنا چاہیے اور سینئر کو بھی اپنے سے جونئیر کا خیال رکھنا چاہیے اور اس تنظیم کا مقصد بھی یہی ہوناچاہییے کہ وہ اپنی سینئر کا احترام کرتے ہوئے اپنی حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں کیونکہ اس ملک کے اندر بہت اچھے صحافی ،کالم نگار،اور اینکر پرسنز بھی کام کر رہے ہیں جو نوجوان صحافیوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور انہیں ہرسطح پر راہنمائی اور معاونت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب نوجوان اس شعبہ کی ڈگری لے کر صحافت شروع کریں گے تو وہ بہتر طور پر کام کرسکیں گے اور صحافی کا قلم سچ اگلے جس کے لئے بڑی بہادری چاہیے ہوتی ہے۔ اور بہت سے ایسے مواقع آتے ہیں جب صحافی کو چپ رہنے اور نہ بولنے کا کہا جاتا ہے تو اس وقت آپ کے قلم کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام نوجوانوں کو بڑی زمہ داری کے ساتھ اپنی خبر ،فوٹو یا ویڈیو ریلیز کرنی چاہیے تاکہ کسی کو نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے کہاہے کہ معاشرے کی برائیوں کو روکنے کے لئے نوجوان صحافیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے وویمن ایمپاورمنٹ کو مدنظررکھتے ہوئے خواتین صحافیوں کو بھی برابری کے حقوق دیئے ہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سردار عبدالرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان صحافیوں سے امید ہے کہ ان کا قلم ہمیشہ سچ لکھے گا اور کیمرہ حقیقت دکھائے گا اور مائیک پسے ہوئے طبقے کی آواز بنے گا۔

انہوں نے ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.