Daily Taqat

پوری پاکستانی قوم بیگم کلثوم نواز کی موت پر غم زدہ ہے،شہزاد اکبر

سیالکوٹ : ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین شہزدا اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کیلئے یہ بہت بڑا صدمہ ہے تین دفعہ خاتون اول رہنے والی خاتون کی بیماری پر سیاست اور بلا جوز تنقید کرنے والو ں کو ڈوب مرنا چاہیے۔ کلثوم نواز ایک نڈر خوش اخلاق اور پاکستان قوم کے دلوں میں اپنا مقام رکھتی تھیں۔ مخالفین بھی ان کی عزت واحترام کرتے تھے۔ پوری پاکستانی قوم بیگم کلثوم نواز کی موت پر غم زدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر وجمیل عطاء کرے۔ اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی خوشی میں شریک ہونے کا موقع ملے یا نہ ملے مگر ہمیں ایک دوسرے کے غم میں ضرور شریک ہونا چاہیے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »