Daily Taqat

خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کی، مریم نواز

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاکہ خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ہے کہ سازشی عناصر2018 ءتک صبر کریں بلکہ 2018ءکے بعد بھی صبر کریں۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازنے کہاکہ خالی کرسیاں نہیں، عوام کی طرف سے سازشوں اور سازشیوں کو واضح اور دو ٹوک جواب کہ سازشی عناصر2018 ءتک صبر کریں بلکہ 2018ءکے بعد بھی صبر کریں۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا۔2018 ءکے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن ہوجائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »