Daily Taqat

الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات 2018ءکیلئے سہولت مراکز قائم کر دیئے

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات 2018ءمیں ریٹرننگ افسران کو جانچ پڑتال کے دوران ضروری سہولیات مہیا کرنے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی دفاتر میں سہولت مراکز قائم کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی کی مدد سے نادرا، نیب، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور دیگر اداروں سے کی جائے گی۔ ان اداروں سے ملنے والی معلومات تمام متعلقہ ریٹرننگ افسران کو مہیا کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں چیئرمین نیب، نادرا، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور دیگر اداروں سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مدد مانگی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو خطوط بھی ارسال کئے جا چکے ہیں جن میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ فوکل پرسن نامزد کرکے کمیشن کو آگاہ کرے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »