الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کوشہبازشریف کےنام سے رجسٹرڈ کرلیا

اسلام آباد/لاہور :  الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شہبازشریف کے نام سے رجسٹرڈ کرلیا۔سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ بل کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نوازشریف کو بطور پارٹی صدر کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مجلس شوری نے محمد شہبازشریف کو پارٹی کا نیا صدر مقرر کیا جس کی منظوری جنرل ورکرز اجلاس سے لی گئی۔الیکشن کمیشن نے شہبازشریف کے پارٹی کا صدر بننے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ان کے نام سے رجسٹرڈ کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مسلم لیگ (ن) کے آگے شہبازشریف کا بطور صدر نام بھی درج کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد (ن) لیگ نے میاں نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد مقرر کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.