الیکشن کمیشن نے اضلاع کاڈسٹرکٹ وائزکوٹہ کانوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر کام شروع کردیا‘الیکشن کمیشن نے اضلاع کاڈسٹرکٹ وائز کوٹہ کااعلان کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ (باقی صفحہ 7 بقیہ نمبر 47)
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کاشیئر6 لاکھ63ہزار 193نفوس کی فی نشست پر ہوگا۔ بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشستوں کےلئے 7لاکھ 71586نفوس کی فی نشست پر ہوگا۔بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کاشیئر 2 لاکھ 42054رکھاگیا ہے۔ فاٹا کی نشستوں کاشیئر4 لاکھ 16381رکھاگیاہے۔ خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی نشستوں کاشیئر 7لاکھ 82651رکھاگیا ہے۔خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کاشیئر3 لاکھ 8317رکھاگیاہے۔پنجاب کی قومی اسمبلی کی نشستوں کاشیئر 7لاکھ 80266رکھاگیا ہے۔پنجاب کی صوبائی اسمبلی کا شیئر 3لاکھ 70429مقرر کیاگیا ہے۔ سندھ کی قومی اسمبلی کی نشستوں کاشیئر 7لاکھ 85135رکھاگیا ہے۔سندھ کی صوبائی اسمبلی کاشیئر3 لاکھ 68410مقرر کیاگیا ہے۔ضلع کی آبادی نکالے گئے کوٹا پر تقسیم کے بعد نشستوں کاتعین کیاجائے گا۔
الیکشن کمیشن


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.