Daily Taqat

پنجاب اور پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد/بنوں/مردان: دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹر شمال تھا۔ذرائع  کے مطابق اسلام آباد میں 8 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈز تھا۔خیبرپختونخوا کے شہروں صوابی، پاراچنار، سوات، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے مطابق ابھی تک خیبرپختونخوا میں زلزلے سے کسی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔دوسری جانب پنجاب کے شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی رپورٹس سامنے آئیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ادھر بنوں کے ایک گورنمنٹ مڈل اسکول میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر بھاگنے کی کوشش میں دھکم پیل سے 11 طلبا زخمی ہوگئے۔ٹانچی بازار کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں آج آنے والے زلزلے سے خوف زدہ ہوکے طلبا بھاگنا شروع ہوگئے، ذرائع کے مطابق کئی طلبا سیڑھیوں پر دھکم پیل کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کے بعد ریکسیو اہلکاروں نے زخمی طلبا کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا جہاں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیںجن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹرشمال تھا، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »