ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے معیاری اورمحفوظ ادویات کم قیمت میں لوگوں تک پہنچانے کیلئے موثراقدامات اٹھائے ہیں، ترجمان

اسلام آباد :  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے معیاری اور محفوظ ادویات کم قیمت میں لوگوں تک پہنچانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات ادویات کی موثر اور فعال رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنانے اور جعلی، غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ ادویات کی موثر نگرانی کے عمل میں بہتر ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے کینسر سے بچا¶ کی ادویات، تھیلسیمیا، خون کی مصنوعات اور خودن کے بیگ فراہم کرنے کے حوالے سے غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے ادویات کی رحسٹریشن پہلے کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان ادویات کی ضروریات کو پورا کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے جو زندگی بچانے والی ادویات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرٹینیشن اور ڈریپ کی مشترکہ کوششوں سے اب یہ ادویات مارکیٹ میں کم قیمت میں دستیاب ہیں اور مزید زندگی بچانے والی ادویات کی رجسٹریشن ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.