Daily Taqat

امریکی سفارتکار کی روانگی، جاں بحق عتیق کےوالد نے صلح کی تردید کردی

اسلام آباد:  امریکی سفارتکار کی گاڑی سے ہلاک ہونے والے شہری عتیق کے والد نے کرنل جوزف کے معاملے میں صلح ہونے یا دیت کی رقم لینے کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق شہری عتیق کے والد ادریس بیگ نے کہا ہے کہ کرنل جوزف کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ہماری بات چیت اپنی حکومت کے ساتھ چل رہی ہے اور اب معاملہ اللہ کی ذات پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کے آغاز میں امریکا کی جانب سے ورثا کو 40 لاکھ روپے اور ایک بچے کو نوکری کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ہم نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش امریکی سفارت خانے کی جانب سے ادریس بیگ کو حادثے کے چوتھے دن کی گئی تھی تاہم مرحوم عتیق کے والد نے ابتدا میں کسی قسم کی دیت لینے سے انکار کیا تھا جس کے بعد مختلف چینلز کے ذریعے عتیق کے ورثا سے صلح کی کوششیں جاری رہیں۔بعدازاں عتیق کے والد نے کرنل جوزف کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی کہ ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جاسکے تاہم حکومت کی جانب سے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو سفارتی استثنی دے دیا گیا جس کےبعد وہ فوری طور پر امریکا روانہ ہوگئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »