Daily Taqat

رائےونڈ میں قائم ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں رمضان المبارک میں دسترخوان لگانے کا فیصلہ

رائے ونڈ : رائے ونڈ تحصیل بھر میں قائم ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں رمضان المبارک میں دستر خوان لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دسترخوان پر سحر و افطار کے اوقات میں 100سے زائد افراد کو کھانے پینے کی اشیاءفراہم کی جائیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ ملک راشد نعمت کھوکھر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مقامی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رائے ونڈ تحصیل میں قائم تمام ہاﺅسنگ سوسائٹیز دسترخوان کا اہتمام کرےگی جہاں 100سے زائد افراد سحر وافطار کےلئے موجود ہوں ،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نیکیوں کو سمیٹنے کےلئے دستر خوان کا قیام ایک اہم قدم ہے جس سے جہاں غریب اور نادار افراد کو سحر وافطار کی سہولت میسر آئےگی وہاں میزبانوں کےلئے رحمت اور نیکیاں کمانے کا بھی شاندار موقعہ میسر آئے گا ۔اے سی رائے ونڈ ملک راشد نعمت کھوکھر نے دو یوم میں تمام سوسائٹی نمائندگان کو اپنے کوائف جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »