ن لیگ کی قیادت کا پارٹی معاملات پربھی توجہ مرکوزکرنے کا فیصلہ ‘ ذرائع

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عام انتخابات کے تناظر میں پارٹی معاملات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت عنقریب رہنماﺅں اور کارکنوں  کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت نے خالصتاًپارٹی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آنے والے دنوں میں نہ صرف قیادت خود متحرک ہو گی بلکہ مرکزی رہنماﺅں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ۔ پہلے مرحلے میں رہنماﺅں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کےلئے بھی عملی اقدامات کےے جائیں گے اور اس سلسلہ میں حلقوں سے رپورٹس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں پارٹی کے تمام سیکرٹریٹس کو بھی فعال کیا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.