Daily Taqat

عوام کو دھوکہ دینے والے بازی گر نا کام ہو ںگے‘ شہبازشریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کو دھوکہ دینے والے بازی گر نا کام ہو ںگے -مسلم لیگ (ن) ترقیاتی کے منصوبوں کے بل بوتے پر عوام کے دلو ںمیں گھر کر چکی ہے۔جہانیاں سے رکن قومی اسمبلی چودھری افتخار نذیر ، اور دیگر منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے 42فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کر کے عوام کے دل جیت لئے-جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے 20فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعزاز بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو حاصل ہوا-وزیراعلی نے کہا کہ مخالفین کو پنجاب میں تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبے دیکھ کر اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے-شکست سے خوفزدہ ہو کر جھوٹے اور بے نبیاد الزام لگانے والے انتخابات میں شرمندگی سے دوچار ہوں گے-وزیراعلی نے کہاکہ جہانیاں سمیت پنجاب کے ہر شہر کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے- عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے اپنی جان لڑا دوں گا-انہوںنے کہاکہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی -سندھ اور خیبر پختونخوا کے حکمران لیہ او روہاڑی جیسے ہسپتالوں کی ایک بھی مثال پیش نہیں کرسکتے-خیبر پختونخوا میں جس تبدیلی کا ڈھانکہ بجایا جا رہاہے-عوام ذرائع کے ذریعے اس کا حال بھی دیکھ چکے ہیں –


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »