زینب کے قاتل کوچوراہے میں لٹکاکرسزائے موت دی جانی چاہیے، منظوروٹو

لاہور :  پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے قصور میں زینب کے قاتل کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاتل کو قصور کے چوراہے میں لٹکا کر سزائے موت دی جانی چاہیے تاکہ وہ نشان عبرت بنے اور آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زینب کے مجرم کی گرفتاری پر پولیس مبارک باد کی مستحق ہے جس طرح اس کیس میں پولیس نے کاوشیں کیں اسی طرح باقی معاملات میں بھی جانفشانی سے کام کریں تو دیگر جرائم پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عدل و انصاف اور پولیس کے لئے ایسا نظام وضع کرے جو سیاست سے بالاتر ہو پولیس میں بھرتیاں اور تقرریاں سیاسی بنیادوں پر نہ ہوں تو امن و امان قائم ہو سکتا ہے اور زینب کے واقعہ جیسے جرائم سے بچا جا سکتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.