مسلم لیگ (ن) اپنی ناکامی ونا اہلیت کو چھپانے کیلئے ملک میں مارشل لاءکی راہ ہموار کر رہی ہے،پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق

لاہور: تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک کی تقدیر اور جمہوریت کے مستقل سے کھیل رہے ہیں عدلیہ اور فوج کے ساتھ مخاصمت اور محاذ آرائی کرنے والوں کو ذلت ورسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا اپنے ملک کی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف اتنی ہرزہ سرائی تو پاکستان دشمن ممالک نے بھی نہیں کی جتنی حکمران جماعت کے عاقبت اندیش وزیر اور لیڈر کر رہے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے گو جوانو الہ سے آئی پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزراءعدالتی فیصلوں کاتمسخر اڑانے اور دفاعی اداروں کے خلاف معاندانہ پروپیگنڈہ کرتے ہوئے ججوں اور جرنیلوں کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں اس پر پاکستان کا ہر محب وطن شہری حیران وپریشان ہے کیونکہ حکمران جماعت کے اپنی وزیر کبھی مارشل لاءکے خطرے کی بات کرتے ہیں تو کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت کے شوشے چھوڑ کر جمہوریت عوام کو پریشان کر دیتے ہیں۔
اس طرح کی طفلانہ سیاست حکمران جماعت کے راہنماﺅں کو زیب نہیں دیتی اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کی عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف اس قدر بہودہ پروپیگنڈہ کسی د شمن ملک کے ادارے نے بھی نہیں کیا جتنا اپنے ہی ملک کے حکمرانوں نے کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ملک میں مارشل لاءکے حالات پیدا کررہی ہے ۔

اگر وہ باز نہ آئے تو وہ دن دورنہیں جب ملک پر مارشل لاءنہ لگے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور وہ اپنی ناکامی ونا اہلیت کو چھپانے کیلئے ملک میں مارشل لاءکی راہ ہموار کر رہی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.